پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 76 پوائنٹس کا معمولی اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی  اور 100 انڈیکس میں 76 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

 

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس میں 76  پوائنٹس کے اضافے کے بعد کاروبار کا اختتام 33 ہزار 992 کی سطح پرا ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 197,369,137 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,956,567,508 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 195 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 916  پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر مثبت زون میں رہی۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا تاہم منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا۔

اسی طرح بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 952 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔ جمعہ کو مزدوروں کے عالمی دن کے باعث کاروبار بند رہا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان

دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں جس کی زد میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی ہے۔ اسی وجہ سے سرمایہ دار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور کاروبار پر منفی اثرات ہیں تاہم گزشتہ دو ہفتے سے اسٹاک مارکیٹ بہتری کی جانب گامزن ہے۔


متعلقہ خبریں