مایا علی کا رنگوں کی تھراپی کا مشورہ



رنگوں کے بغیر شاید دنیا پرکشش نہ ہوتی کیونکہ یہ ہماری روز مرہ زندگی پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں اور رنگوں کا درست انتخاب سے زندگی میں مثبت تبدیلیاں بھی لائی جاسکتی ہیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی نے بھی قرنطینہ کے دوران خود کو پرسکون رکھنے کیلئے رنگوں سے جڑی مصروفیت ڈھونڈ لی ہے۔

فوٹوشیئر کرنے کی ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ رنگ ڈپریشن اور احساسِ کمتری کے شکار لوگوں کے  بہترین ساتھی ہیں اور وہ خود بھی اسے اپنی زندگی میں استعمال کر رہی ہیں۔

پاکستانی فلم اور ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی نے  مداحوں کو قرنطینہ میں رنگوں کی تھراپی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انسٹا پر مایا نےفالوورز کیلئے ایک تصویر شیئر کی جس میں رنگین پینسلیں اور رنگ بھرنے کیلئے ایک کتاب موجود ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا سے بریک لے لیا

مایا نے لکھا ’میں نے کلر تھراپی کے بارے میں سن رکھا تھا لیکن کبھی ایسا کرنے کا موقع نہیں ملا۔ لیکن قرنطینہ کی وجہ سے میں بہت سی چیزیں ٹرائی کرچکی ہوں جن کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا کروں گی، مجھے یاد نہیں میں کتنےعرصے بعد ایسا کر رہی ہوں‘۔

مایا علی نے تقریبا ایک ماہ قبل سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی تھی اور وہ چند روز قبل ہی وہ دوبارہ واپس آئی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنی شارٹ بریک سے واپس آگئی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ سب لوگوں کا رمضان اچھا گزررہا ہوگا۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ وہ تمام لوگوں کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ اس پاک مہینے میں اس وباء سے چھٹکارا پائیں لیکن اس رمضان میں اپنے ضرورت مند بہن بھائیوں کی مدد کرنا مت بھولیں۔


متعلقہ خبریں