مہوش حیات نے غلط اشعار علامہ اقبال سے منسوب کر دیے

مہوش حیات نے اپنے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

اسلام آباد: صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اکثر کچھ نہ کچھ نیا کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف مداح ان کو سراہتے ہیں بلکہ ان کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بھی بنی رہتی ہیں۔

سماجی و سیاسی موضوعات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اس مرتبہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر چند اشعار کے ساتھ شیئر کی۔

تصویر تو دلنشیں تھی ہی تاہم ایک خاص وجہ کے باعث یہ تصویر کچھ زیادہ ہی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ہوا کچھ یوں کہ مہوش حیات نے اپنی تصویر کے ساتھ جو اشعار لکھے ان کا لکھاری علامہ اقبال کو بتایا مگر دراصل وہ اشعار محمد اسماعیل الکرخی ندوی نے تحریر کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کا پیغام، ہاتھوں کے ساتھ دل بھی صاف رکھیں

مہوش حیات کے مداحوں نے ان کی تصویر کے لیے پسندیدگی کو اظہار تو کیا ہی مگر ساتھ ہی ان کی توجہ شاعر کے نام کی طرف بھی مبذول کرائی۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ علامہ اقبال کا نہیں کسی اور شاعر کا کلام ہے۔

اسوہ زینب نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یہ اشعار اقبال کے نہیں ہیں بلکہ کسی اور شاعر کے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اقبال کا کلام بھی شیئر کیا۔


متعلقہ خبریں