سندھ حکومت کو پذیرائی ملی تو مخالفین ناراض ہوئے، مرتضیٰ وہاب


کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کو پذیرائی ملی تو مخالفین ناراض ہوئے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف مہم چلائی گئی تاہم سندھ حکومت کی پالیسی کو سب نے اپنایا۔ سندھ حکومت نے عوام کے تحفظ کیلیے تمام اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے آنے والے مسافروں کی ائرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی جبکہ سندھ حکومت نے26 فروری سے پہلے ہی اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا تھا۔ سندھ حکومت نے ٹریسنگ، ٹیسٹنگ اور ٹریٹمنٹ کا طریقہ اپنایا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ائرپورٹ پر اسکریننگ صوبائی حکومت کی ذمہ داری نہیں تھی۔ 64 ہزار 52 افراد کی ائرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی پذیرائی ہوئی تو مخالفین ناراض ہوئے جبکہ سندھ حکومت نے جو بھی فیصلے کیے وہ ٹاسک فورس کی مشاورت سے کیے۔ سندھ حکومت نے ائرپورٹ پر اپنے ڈاکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں پشاور ہائی کورٹ سوات بینچ کے ملازمین کورونا وائرس کا شکار

زائرین سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ زائرین کو لاڑکانہ، سکھر، ناردرن بائی پاس کراچی میں رکھا گیا۔سندھ آنے والے زائرین میں کورونا کیسز تھے جو تفتان سے داخل ہوئے۔ وفاق نے ابتدائی طور پر زائرین کو تفتان قرنطینہ میں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی حکمت عملی 3 حصوں پر مشتمل تھی۔


متعلقہ خبریں