پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن: کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات ناکافی قرار

کورونا: 52 ڈاکٹرز اپنی زندگی کی بازیاں ہار چکے، پی ایم اے

لاہور: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے کورونا سے جنگ کے لیئے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دے دیا۔ 

ہم نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ اسپتالوں میں باقی مریضوں کا علاج بند ہوچکا ہے۔نجی میڈیکل کالجز کے اسپتالون میں ہنگامی اور عارضی اپستال بنائے جائیں،

ڈاکٹر اشرف نظامی نے ہر شہر میں ایک ہزار بیڈز کے انفیکشیز ڈیزیز اسپتال بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں  نےگورنر اسٹیٹ بنک شہر میں بنکوں کے باہر لگی لمبی قطاروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آدھے بنک صبح اور آدھے شام کے اوقات میں کھولے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک چالانوں کو آن لائن اور بذریعہ موبائل ایزی پیسہ کروانے کا بندوبست کیا جائے۔

ڈاکٹر اشرف نظامی نے تاجروں کو تجویز دی کہ تاجر حضرات شٹر ڈاون آن لائن بزریعہ موبائل بزنس کریں۔

کورونا وائرس سے فوت ہونے والے مریضون کی تدفین کے لئے فرانزک میڈیسن کے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جانے کے مطالبہ کے ساتھ انکا کہنا تھا کہ میت کا احترام لازم ہے اس لیے شیشے کے تابوت ہونے چاہیئے تاکہ لواحقین آخری دیدار کر سکیں۔


متعلقہ خبریں