کورونا: ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ساڑھے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

ڈالر (dollar)

ایشیائی ترقیاتی بینک کوروناوبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ساڑھے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

وزارت منصوبہ بندی میں کنسیپٹ کلیئرنس کمیٹی کے اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹرمس شیاؤہنگ یانگ اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کیلئے ساڑھے 30 کروڑ ڈالر کی ایمرجنسی امداد کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو20 کروڑڈالرغریب اورکمزورطبقات کے تحفظ کیلئے فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان کو تعاون کی پیشکش

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے ساڑھے 10 کروڑ ڈالرایمرجنسی اقدامات کی تیاری کیلئے فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس جو بتایا گیا کہ رقم وفاق کی طرف سے صوبوں اور خصوصی علاقہ جات میں گرانٹ کے طور پر دی جائے گی۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جہانزیب خان نے کہا کہ کورونا وبا سے بلاواسطہ متاثر ہونے والے افراد کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کےتحت ملک میں صحت سےمتعلق اسٹاک کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ رقم حفاظتی لباس اور آلات کی فراہمی کیلئے استعمال کی جاسکے گی۔


متعلقہ خبریں