بلوچستان میں لاک ڈاوَن میں توسیع کی حمایت کرتا ہوں، بلاول

فوٹو: فائل


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت بلوچستان کی جانب سے لاک ڈاوَن میں توسیع کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مزید 15 دن کیلئے لاک ڈاوَن کا فیصلہ زمینی صورتحال کےمطابق کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی اس رائے کی تائید کرتا ہوں۔ اس وبا کا علاج  اور حل صرف آئیسولیشن، سماجی دوری اور لاک ڈاؤن ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان حکومت نے جاری لاک ڈاوَن میں 19 مئی دوپہر12 بجے تک توسیع کا اعلان کردیا تھا۔

کورونا وائرس، پاکستان میں 476 اموات، 20 ہزار 941 افراد متاثر 

ہم نیوز نے صوبائی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا تھا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ۔ صوبائی حکومت نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مذہبی و سیاسی اجتماعات پر لاک ڈاؤن کے دوران مکمل پا بندی عائد رہے گی۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت کورونا کے حوالے سے درپیش صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں دوران بریفنگ حکام نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس امر کا بھی جائزہ لیا گیا کہ ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافے کے لیے کون سے اقدامات فوری طور پر اٹھائے جا سکتے ہیں؟

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا تھا کہ صوبائی سیکریٹری صحت نے دوران بریفنگ کہا کہ کوشش ہے کہ ایک دن میں 600 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرسکیں۔

وزیراعلیٰ جام کمال کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکام نے اس امر پر گہری تشویش ظاہر کی تھی کہ کورونا کیسز کا مقامی سطح پر پھیلاؤ ہو رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں