نواز شریف کو عدالت نے جب بھی بلایا وہ واپس آئیں گے، خرم دستگیر



اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے نائب صدر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عدالت نے جب بھی بلایا واپس آئیں گے، وہ حکومت کے حکم کے تابع نہیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی ناں ہی وہ انہیں بلا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن وفاقی یا صوبائی حکومت کی پابند نہیں تاہم عدالت نے جب بلایا میاں نواز شریف واپس آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیئے اور کورونا وبا سے متعلق اپوزیشن کے سوالات کے جواب دینے چاہیئں۔

نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر ہو گا تو کارروائی کریں گے، عدالت

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیر اطلاعات کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سے صوبوں کے فنڈز کا سوال کریں تو طنز شروع کر دیتے ہیں۔

انپوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانا خوش آئیند ہے وزیر اعظم سے پوچھیں گے 1240 ارب کا امدادی پیکج کہاں خرچ ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ توقع ہے وزیر اعظم عمران خان بھی پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں