‘چھوٹے کاروباریوں کے 3 ماہ کا بجلی بل حکومت ادا کرے گی’


اسلام آباد: کورونا لاک ڈاون کے سبب وفاقی حکومت  ملک بھر کے چھوٹے کاروباریوں کے تین ماہ کی بجلی کا بل ادا کرے گی۔

وفاقی حکومت چھوٹے کاروباریوں کے یہ بل “وزیراعظم چھوٹا کاروبار امدادی اسکیم” کے تحت ادا کرے گی۔

وزیر صنعت و توانائی حماد اظہر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وزیراعظم چھوٹاکاروبار امدادی اسکیم میں 80 فیصد کمرشل بجلی کے میٹرز رکھنے والوں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت 35 لاکھ چھوٹے کاروبار رکھنے والوں کو بجلی کے بل میں سہولت دے گی۔ وفاقی حکومت کمرشل بجلی کے بل میں 3 ماہ تک رعایت فراہم کرے گی۔


متعلقہ خبریں