صوبے میں 100 افسران اور جوان کورونا سے متاثر ہوئے، ترجمان سندھ پولیس


کراچی: سندھ پولیس کے اے ایس پی شکار پور سمیت 100 پولیس افسران اور جوان کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق  افسران میں ڈی ایس پی، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور کانسٹیبلز شامل  ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا کے خلاف پولیس اقدامات میں شامل ایک اےایس آئی اور ایک کانسٹیبل شہید ہوئے ہیں۔ آج شہید ہونے والے اے وی ایل سی کے کانسٹیبل کا نام انس ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق زیرعلاج افسران اورجوانوں کی تعداد 84 ہے جبکہ 14 متاثرہ جوان صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے ایک سب انسپکٹرکی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: ناکوں پر تعینات سندھ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی چار گھنٹے کم کرنے کا اعلان

ترجمان پولیس کے مطابق کورونا سے متاثرہ افسران اورجوانوں کے خاندان کے 263 افراد کا ٹیسٹ بھی کیا گیا  ہے۔ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں سے ملنے والے 366 اہلکاروں کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ناکوں پر تعینات سندھ پولیس اہل کاروں کی ڈیوٹی چار گھنٹے کم کرنےکا اعلان  کردیا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ کراچی میں تعینات پولیس اہلکار 12 گھنٹے کے بجائے 8 گھنٹے ڈیوٹی دیں گے۔

مزید پڑھیں: چین ہر طرح سے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، چینی سفیر

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ دورہ کرنے کا مقصد شہر کا جائزہ اور اہلکاروں سےملنا ہے۔ انہوں نے درخواست کی تھی کہ شہری بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کچھ مقامات پرمزیدسختی کی ہے تاہم اہل کاروں کو شہریوں سے محبت سے بات کرنے کا کہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرمی میں ڈیوٹی کرنے والے فورسز کےاہل کاروں کو سلام پیش کیا


متعلقہ خبریں