کراچی: کورونا کیسز کی تعداد چھ ہزار 196 ہو گئی

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

کراچی: شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد چھ ہزار196 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 253 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے میں 100 افسران اور جوان کورونا سے متاثر ہوئے، ترجمان سندھ پولیس

ہم نیوز نے محکمہ صحت سندھ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 9 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز سے متاثرہ 132 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے متاثرہ ایک مریض کا حیدرآباد میں انتقال ہوا ہے جب کہ سانگھڑ کے ایک رہائشی نے بھی داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

ہم نیوز نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرہ 148 مریضوں کی اموات ہو چکی ہے۔

’کورونا ریلیف کارروائی میں سندھ حکومت کی کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں‘

حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 307 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں پولیس کے اے ایس پی شکارپورسمیت 100 پولیس افسران و جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا: اندرون سندھ تیزی سے پھیلنے کا انکشاف

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والوں میں ڈی ایس پی، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اورکانسٹیبلز شامل ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا کے خلاف پولیس اقدامات میں شامل ایک اےایس آئی اور ایک کانسٹیبل شہید ہوچکے ہیں۔ آج شہید ہونے والے اے وی ایل سی کے کانسٹیبل کا نام انس ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد8 ہزار سے بڑھ گئی

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق زیرعلاج افسران و جوانوں کی کل تعداد 84 ہے جب کہ 14 متاثرہ جوان صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ ایک سب انسپکٹرکی حالت تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں