شارجہ: 48 منزلہ عمارت میں آتشزدگی

شارجہ: 48 منزلہ عمارت میں آتشزدگی

شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں 48 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔

لاہور: ایل پی جی ٹینکر میں آتشزدگی سے سات افراد زخمی

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ اتشزدگی کے باعث سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد وہاں مقیم افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

عمرہ زائرین کی بس میں آتشزدگی، 35 افراد جاں بحق

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت سے تقریباً 250 خاندانوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے جائے وقوع پہ پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور کچھ دیر میں انہوں نے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔

اردن: آتشزدگی سے 13 پاکستانی تارکین وطن ہلاک

خبر رساں ایجنسی کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر جس 48 منزلہ عمارت میں آگ لگی ہے اس کے اطراف کی مزید پانچ عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں