جنوبی کوریا: خصوصی پرواز سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی آمد

موسم کی خرابی: کوئٹہ جانیوالی پرواز واپس اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز جنوبی کوریا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گئی ہے۔

ابوظہبی سے وطن پہنچنے والے 104 مسافروں کی رپورٹ مثبت

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے-8873 کے ذریعے سیؤل سے 132 مسافر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں۔

قواعد و ضوابط کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر متعین وفاقی وزارت صحت کی خصوصی ٹیموں کے اراکین نے وطن پہنچنے والے مسافروں کی اسکریننگ اور طبی جانچ کی۔

ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کو اس کے بعد محکمہ صحت کی خصوصی ٹیموں نے مختص ہوٹل میں قائم کیے جانے والے قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے ویب سائٹ کا آغاز

قرنطینہ سینٹر سے محکمہ صحت کی ٹیموں کے اراکین نے تمام مسافروں کے سیمپلز لیے جنہیں ٹیسٹ کے لیے متعلقہ سینٹر میں بھیج دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جن مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آئیں گی انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن جن مسافروں کی رپورٹ مثبت آئیں انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

ابوظہبی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی خصوصی پرواز 28 اپریل کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تھی۔

ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

خصوصی پرواز سے وطن پہنچنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔ دو دن قبل آنے والی رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ 104 مسافروں کو کورونا وائرس کا مرض لاحق ہے۔


متعلقہ خبریں