کراچی: سحری میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ

کراچی کے کسی بھی علاقے میں 12 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، کے الیکٹرک

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام الناس کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔

گورنر سندھ کا کے الیکٹرک سے رابطہ، لوڈ شیڈنگ پر اظہار تشویش

ہم نیوز کے مطابق سحری کے وقت نارتھ کراچی، نیو کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی جس کی وجہ سے لوگوں نے بڑی مشکل میں سحری کرکے روزہ رکھا۔

کراچی میں بجلی کی فراہمی پہ مامور ادارے کے الیکٹرک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جس سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کراچی کے لیے بجلی موجود، تقسیم کا نظام ناکارہ، اکرام سہگل

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلبرگ، ایف بی ایریا، لائنز ایریا، ملیر، لانڈھی، کورنگی، صدر، لیاقت آباد اور گلستان جوہر کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے قبل لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری نہیں تھا لیکن ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ مخصوص اوقات میں شروع کردی گئی ہے۔

’لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سہرا عمر ایوب کے سر‘

عوام الناس کی جانب سے یہ شکایت بھی سامنے آئی ہے کہ سحر اور افطار کے اوقات میں بالخصوص گیس کا پریشر انتہائی کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کھانا پکانے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں