امریکی صدر کا وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس ختم کرنے کا اعلان


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس ضمن میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے اپنا کام بخوبی نبھایا مگر اب اس میں تبدیلی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کو ختم کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ختم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا : دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کی معیشت کو پانچ سال کے لیے بند نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی تبدیل ہورہی ہے اور اب ہم ملک میں کاروبار کھولنے جارہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں بحالی کے عمل کی نگرانی کے لیے اب نئی ٹیم کی ضرورت ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جارج کشنر نئی ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 326 جبکہ اس وائرس سے 37 لاکھ 27 ہزار 3 سو چھبیس افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 12 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں.

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,396 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 72 ہزار 271 سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے، صدر مملکت

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ  37 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ  چھ سو سے زائد ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 693 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 427 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ  94 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 185 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 613 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں