ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنتوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو بالائی خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان تھا جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی کی بھی پیش گوئی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان

سندھ اور بلوچستان سمیت پنجاب کے کچھ مقامات میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان ، پنجاب اور سندھ میں بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا کے علاقہ کاکول میں 29 ملی میٹر،بالاکوٹ اور سیدو شریف میں 11 ملی میٹر، دیر اپر میں 17 اور لوئر میں 10 ملی میٹر، مالم جبہ میں07 اور بونیر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر کے علاقے مظفر آباد سٹی میں 26 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 14 ملی میٹر، کوٹلی میں 04 ملی میٹر، راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں مری میں 35 ملی میٹر، اسلام آباد زیرہ پوائنٹ پر 10 اور ایئر پورٹ پر 03 ملی میٹر، راولپنڈی کے علاقہ چکلالہ میں 10 ملی میٹر، منڈی بہا الدین میں 06 ملی میٹر ، چکوال اور گجرات میں 02، جھنگ میں 01 ملی میٹر بارش برسی۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں رمضان کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

گلگت بلتستان کے علاقہ گوپس میں 06 ملی میٹر، گلگت میں 05 ملی میٹر، بونجی میں 04 ملی میٹر، چلاس میں 02 ملی میٹر جب کہ سندھ کے علاقے حیدر آباد میں 03 ملی میٹر، ٹنڈو جام میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں