پنجاب: تعلیمی ادارے کھولنے کی خبروں کی تردید

تعلیمی ایمرجنسی

لاہور: پنجاب حکومت نے یکم جون سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اسکول کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسکولز کھولنے کے حوالے سے ابھی مشاورت ہو رہی ہے۔


26 مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں تعلیمی ادارے31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی وزیرتعلیم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنےکا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 526 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 5 سو 50 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,049 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 40 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سندھ میں کورونا کے اب تک  8 ہزار 189 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 8 ہزار 420، خیبرپختونخوا 3,499، بلوچستان 1,495، اسلام آباد 485، آزاد کشمیر 76 اورگلگت بلتستان میں 386 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 194 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 148، پنجاب میں 156، بلوچستان 21، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔


متعلقہ خبریں