عطاالرحمان کے بعد عاقب جاوید نے بھی وسیم اکرم پر الزامات لگا دیے



لاہور: سابق فاسٹ باولر عطاالرحمان کے بعد عاقب جاوید نے بھی سابق کپتان وسیم اکرم پر الزامات لگا دیے۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کے ماضی کی فکسنگ سے متعلق سنسی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نوے کی دہائی میں فکسنگ اور فکسرز مافیا پر عروج تھا جو کھلاڑی ایک بار فکسنگ میں ملوث ہوا پھر مافیا اسے نکلنے نہیں دیتا اور جو بھی میچ فکسرز کے خلاف بولا اس نے نقصان اٹھایا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ میچ کو مینیج کرنے کے لئے ٹیم کے پانچ سے چھ کھلاڑیوں کو استعمال کیا جاتا تھا۔

وسیم اکرم پر میچ فکسنگ کے الزامات

انہوں نے بتایا کہ جسٹس اعجاز یوسف کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے کے بعد سب میرے خلاف ہو گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق کپتان وسیم اکرم مجھے کھلانا نہیں چاہتے تھے اور 1998 میں وسیم اکرم اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے رویے کے باعث قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مجھے عدالت میں بولنے کی وجہ سے قتل کرنے کی دھمکیاں بھی ملتی رہیں جسٹس قیوم نے تسلیم کیا کہ عطالرحمان نہ مکرتے تو اور بھی کرکٹرز کو سزائیں ہوتیں۔

ایک سوال کے جواب میں سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ سلیم ملک کو موقع بھی ملنا چاہیے اور بورڈ میں نوکری بھی دینی چاہیے۔


متعلقہ خبریں