سندھ: لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی پر 164 افراد گرفتار


کراچی: سندھ پولیس نے صوبے بھر میں لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی پر 164 افراد گرفتار کرلیے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں لاک ڈاوَن جاری ہے اور  خلاف ورزی پر پولیس کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی سے 99 دیگراضلاع سے 55 افراد گرفتار کرلیے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کی خلاف ورزی پر 960 افراد گرفتار کرلیے۔

گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا  تھا کہ ابھی لاک ڈاوَن ختم ہونے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، تاہم اس سے متعلق مشاورت ضرور ہوئی تھی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کاروباری سرگرمیوں کی ایس اوپی کی بنیاد پر رعایت دی جائے، مشاورت جاری ہے مشاورت ہو جائےگی توعوام کو آگاہ کر دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

انہوں نے کہا تھا کہ عوام کی صحت کو دیکھتے ہوئے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 526 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 5 سو 50 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,049 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 40 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سندھ میں کورونا کے اب تک  8 ہزار 189 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 8 ہزار 420، خیبرپختونخوا 3,499، بلوچستان 1,495، اسلام آباد 485، آزاد کشمیر 76 اورگلگت بلتستان میں 386 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 194 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 148، پنجاب میں 156، بلوچستان 21، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔


متعلقہ خبریں