ای سی سی اجلاس: تخفیف غربت،سماجی تحفظ کیلئے تکنیکی گرانٹ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کےلیے ایک کروڑ21 لاکھ کی تکنیکی گرانٹ سمیت 5 تنکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت دفاع کے دو ترقیاتی منصوبے جن میں سپیشل ایجوکیشن اسکول کی تعمیر اور ٹیلی کام مانیٹرنگ منصوبے کی اپ گریڈیشن شامل کی منظوری دی گئی۔

کورونا: وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

اجلاس میں 300 ارب روپے کی ٹرم فنانس سہولت اور اسکوک کا معاملہ پاور ڈویژن کو منتقل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے پاور ڈویژن کو طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کر دی۔

کمیٹی کی جانب سے نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے لیے مراعاتی پیکج پرمزید غور کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں