کورونا وائرس، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کورونا وائرس کے سدباب کے لیے کیےگئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کے لیے کیے گئے انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے اس موقع پر اسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے لیے پی سی آر مشین کی فراہمی کا اعلان بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کورونا وائرس کے خلاف مستعد عملے کی عارضی رہائش کے لیے مناسب بندوبست کی ہدایت بھی جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ترقیاتی فنڈز بھی اسپتالوں پر خرچ کریں گے۔

وزیراعلیٰ کو اسپتال انتظامیہ کی جانب سےکورونا اقدمات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 526 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 5 سو 50 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,049 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 40 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سندھ میں کورونا کے اب تک  8 ہزار 189 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 8 ہزار 420، خیبرپختونخوا 3,499، بلوچستان 1,495، اسلام آباد 485، آزاد کشمیر 76 اورگلگت بلتستان میں 386 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 194 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 148، پنجاب میں 156، بلوچستان 21، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا شکار کوئی بھی مریض لقمہ اجل نہیں بنا۔


متعلقہ خبریں