‘عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچنےدیاگیا’

فوٹو: فائل


اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچنےدیا گیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پرتیل کی قیمتوں میں اضافہ زیادہ کردیتی ہے، لیکن جب قیمتوں میں کمی کرنے کا وقت آتا ہے تو حکومت اوگرا سمیت کسی کی نہیں سنتی ہے۔

سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ دنیا میں لاک ڈاوَن میں نرمی کی جارہی ہے اور کاروبار کو کھولا جارہا ہے، لیکن اس حوالے سے ہماری حکومت کی اب بھی کوئی واضح  پالیسی سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا تھا کہ حکومت اعلانات، وعدوں اور تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان نے حکومت کو آئینہ دکھایا ہے کیونکہ حکومت کچھ نہیں کر رہی صرف اعلانات، وعدے اور تقریریں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت میں وزیروں اور مشیروں کی فوج ہے لیکن کام کچھ بھی نہیں کر رہی ہے۔ نالائق اور نااہل لوگوں کو مشیر بنایا ہوا ہے۔ حکومت کے لیے وارننگ ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا تھا کہ حکومت اب تک کوئی مشترکہ پلان نہیں دے سکی ہے ہم حکومت سے کہنا چاہتے ہیں کہ یہ وقت لڑائیوں کا نہیں ہے۔ حکومت و حزب اختلاف ایک پیج پر نیشنل ایکشن پلان بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کی صورتحال آدھا تیتر اور آدھا بٹیر جیسی ہے۔ عوام تذبذب کا شکار ہیں جس سے مشکلات درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: حکومتی ٹیم عدالت کومطئمن کرنےمیں ناکام، چیف جسٹس برہم

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا تھا کہ ہم 36 لاکھ لوگوں کو ماسک، سینٹائزر اور طبی امداد فراہم کر چکے ہیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے  سماعت کی اور حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل عدالت کے سامنے پیش ہیں۔

چیف جسٹس نے حکومتی ٹیم اور اسکی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا سمجھ نہیں آرہی کس قسم کی ٹیم کرونا پر کام کر رہی ہے،اعلی حکومتی عہدیداران پر سنجیدہ الزامات ہیں۔


متعلقہ خبریں