کراچی: پولیس اہلکاروں کو افطاری میں لیموں پانی ملے گا


کراچی: شہر قائد میں ناکوں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کو افطاری کے وقت لیموں پانی ملے گا۔ اس بات کی ہدایت ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے دی ہے۔

 شہری کراچی پولیس کی مدد کریں اور اپنے گھروں سے نہ نکلیں، سرفراز احمد

ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیس نفری کو ہیٹ وے سے بچاؤ کے لیے امدادی کاموں کی بریفنگ دیں۔

انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ ناکوں پر متعین پولیس اہلکاروں کے لیے یقینی بنایا جائے کہ وہ چھتری کے سائے میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔

کراچی پولیس کی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری

ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے تمام افسران سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولیس کیمپ میں پنکھے، ٹھنڈے پانی کے کولراورتولیے لازمی موجود ہوں۔

محکمہ موسمیات نے یکم مئی کو خبردار کیا تھا کہ سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث پانچ سے آٹھ مئی کے دوران شہر قائد ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ شہر کا درجہ حرارت اس دوران 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 مئی کو ایک اور ہیٹ ویو شہر قائد کو متاثر کرسکتی ہے۔ اس دوران بھی صورتحال کافی گھمبیر رہنے کا امکان ہے۔

پولیس افسر کا غلط کام اس کا انفرادی فعل ہے، غلام نبی میمن

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران بالخصوص شہری صبح گیارہ بجے سے سہہ پہرچار بجے تک کے درمیانی عرصے میں باہر نکلنے سے اجتناب برتیں اور اگر اشد ضرورت کے تحت نکلنا ضروری ہو تو سروں کو ڈھانپ کر رکھیں۔

شہریوں کو ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ سحر اور افطار کے دوران پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

کراچی میں آج سے ہیٹ ویو، طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ

کراچی میں 2015 کے دوران آنے والی ہیٹ ویو سے بے پناہ اموات ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں