’ نیب کی سیاسی جماعتوں کے بازو مروڑنے کی عادت بن گئی ہے ‘



اسلام آباد: مسلم لیگ(ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ نیب کی سیاسی جماعتوں کے بازو مروڑنے کی عادت بن گئی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمرعباس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک وفاقی وزیر پہلے ہی کہتا پھر رہا ہے کہ نیب عید کے بعد ڈبل ٹارزن بن جائے گا۔ کہیں یہ بیلسنگ ایکٹ تو نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:احتساب عدالت کا چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہے کہ اس کی تحقیقات کرائیں کہ نیب کس کے کہنے پر یہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 2018 کے الیکشن سے پہلے بھی ایسے ہی نوٹس آئے تھے ۔

واضح رہے کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت کے اتحادی ق لیگ کے رہنما چوہدری برادران بھی قومی احتساب بیورو(نیب) کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے ہیں۔

چودهری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے۔

چودهری شجاعت اور چودهری پرویز الہی نے لاہور ہائیکورٹ میں نیب کیخلاف دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ چیئرمین نیب نے ہمارے کیخلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اس قبل بھی نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔

درخواست کے متن میں درج ہے کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے اور ہمیں سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

چوہدری برادران کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔


متعلقہ خبریں