کراچی: پتنگ کی قاتل ڈور بے قابو، پولیس تماشائی


کراچی: شہر قائد میں سخت احکامات کے باوجود پتنگ کی ڈور سے شہریوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ چار دن قبل ایک معصوم بچہ اسی قاتل ڈور کے باعث اپنی زندگی کی بازی بھی ہار چکا ہے۔

لاہور: پتنگ بازوں کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال

ہم نیوز کے مطابق پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کی وجہ سے شاہراہ فیصل پہ جانے والے ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کے زخمی ہونے کا نیا کیس سامنے آیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق عدنان نامی نوجوان تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں پتنگ کی ڈورگلے پہ پھرنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا ہے جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزبھی فیڈرل بی ایریا میں واقع  یوسف پلازہ کے قریب عدنان نامی موٹرسائیکل سوار پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوا تھا جس کی گردن پر آٹھ ٹانکے آئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اسی طرح راشد منہاس روڈ پر بھی ایک نوجوان پتنگ کی ڈور کا نشانہ بنا تھا۔

راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون

شہر قائد میں چار دن قبل قاتل ڈور نے دو سالہ معصوم سفیان کی بھی جان لی تھی جب کہ اس کے والد زخمی ہوئے تھے۔

دو سالہ کمسن سُفیان اس وقت قاتل ڈور کا نشانہ بنا تھا جب وہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پہ جا رہا تھا۔ کمسن بچہ جب اپنے والد کے ہمراہ  ناظم آباد نمبر دو پر پہنچا تو قاتل ڈورسفیان کے گلے پہ پھر گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمسن سفیان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا لیکن خون زیادہ بہہ جانے کے باعث وہ دار فانی سے کوچ کرگیا۔

لاہور: پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

سفیان کے والد نے اسپتال کے عملے پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے پولیس کارروائی کا انتظار کرتا رہا جب کہ وہ دو گھنٹے بعد اسپتال پہنچی اور اس دوران کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ سفیان کے والد کا دعویٰ ہے کہ اسپتال پہنچنے تک بچے کی سانسیں چل رہی تھیں۔

گلبہار پولیس نے اسی کیس میں کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جو باپ بیٹے ہیں۔

کراچی: پولیس اہلکاروں کو افطاری میں لیموں پانی ملے گا

لاہور پولیس نے پتنگ بازوں کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں