بلاول کو سندھ پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پنجاب کیلئے فکر مند ہونے کے بجائے سندھ پرتوجہ مرکوزکریں۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی پی اور پاکستان مسلم لیگ نواز والے منفی پروپیگنڈے سے طبی عملے کو متنفر نہیں کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کے بڑے اقدامات

انہوں نے کہا کہ وفاق تمام صوبوں کو بلاتفریق مساوی امداد اورسامان فراہم کررہاہے۔ مالی امداد میں کرپشن کا موقع نہ ملنے پر ن لیگ اور پی پی پی والے بے چین ہیں۔

 


متعلقہ خبریں