’ وسیم اکرم کے سیشنز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ‘


لاہور: قومی خواتین کرکٹرز نے سابق کپتان وسیم اکرم اور بابراعظم کے لیکچرز سے حاصل تجربے کو آن فیلڈ کامیابی میں بدلنے کے لیے سود مند قرار دے  دیا۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےقومی خواتین کرکٹ ٹیم کی موجودہ کھلاڑیوں اور ایمرجنگ کرکٹرز کے لیے وسیم اکرم اور بابراعظم کے علیحدہ علیحدہ آن لائن سیشنز کا اہتمام کیا جہاں مجموعی طور پر پینتس کرکٹرز کو مختلف حالات میں جامع حکمت عملی اپنانے سے متعلق مشورے دیے گئے۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے کپتان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ان سیشنز سے خواتین کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار آئے گا۔

وسیم اکرم کے بعد بابراعظم کی بھی خواتین کرکٹرز کو آن لائن ٹپس

ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کے سیشنز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ شاندار بلے بازی کی صلاحیتوں سے مالا مال بابراعظم کو سننا بھی ایک شاندار لمحہ تھا ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئےفاسٹ باؤلر ایمن انور نے کہا کہ لیجنڈری کرکٹر کے مفید مشوروں پر عمل کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیشن کے دوران وسیم اکرم نے اپنے کیرئیر میں سے چند مثالیں دیں جس سے بہت فائدہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں