حکومت کا اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ترجمان ادارہ ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہیپ عامر ڈوگر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

ملاقات سابق وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور بابر اعوان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق بابراعوان اورعامر ڈوگر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پارلیمانی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا۔

ذرائع کے مطابق بابر اعوان اور عامر ڈوگر نے بات چیت میں اتفاق کیا کہ قانون سازی کے لیے حکومت بھرپور طریقے سے متحرک کردار ادا کرے گی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور اور چیف وہیپ نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران بزنس اور ایجنڈا آئٹمز پر بھی مشاورت کی۔

قومی حکومت کے قیام کیلئے ن لیگ سے رابطے ہو ئے ہیں، رانا تنویر

ذرائع کے مطابق بابر اعوان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ طے شدہ اصول اور قواعد و ضوابط کی پابندی کے لیے اپوزیشن جاعتوں کے ساتھ رابطے جاری رکھے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں