ای سی سی: جہازوں پر عائد ہرجانے معاف کرنے کی تجویز منظور

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کردیا

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستانی بندرگاہوں میں جہازوں کے زیادہ دیر ٹھہرنے پرعائد ہونے والے ہرجانے کو معاف کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔

پیسہ  لگا کر میرے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، علی زیدی

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر علی زیدی اور چیئرمین حبیب بینک سلطان علی الانہ نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین حبیب بینک نے وزیراعظم کوملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی  پیکیج دینے پرخراج تحسین پیش کیا اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میرٹ کی بنیاد پر چلانے پہ بھی مبارکباد دی۔

کے پی ٹی کے معاملات میں مداخلت پر علی زیدی سے جواب طلب

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو مستحقین تک پہنچانے میں حبیب بینک کی خدمات کو بھی سراہا۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنی وزارت سے متعلق امور پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں میں جہازوں کے زیادہ دیر ٹھہرنے پر ہرجانے کو معاف کرنے کی تجویز ای سی سی نے منظورکرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی سی سےمنظوری کے بعد کابینہ سے اس فیصلے کی باقاعدہ توثیق کرائی جائے گی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ رعایت صرف 31 مئی  تک فراہم کرنے کی سفارش منظورکی گئی ہے۔

چینی اشیا اب پاکستان میں ہی تیار ہوں گی، علی زیدی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ کورونا سے درپیش صورتحال میں ملکی بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا گیا ہے جب کہ خطے کی دیگر بڑی بندرگاہیں اس دوران بندش کا شکار رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں