اسلام آباد: وزارت خارجہ کا افسر ملازمت سے برطرف

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزارت خارجہ کے ایک افسر کو الزام ثابت ہونے پرملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق یوکرائن میں واقع پاکستانی سفارت خانے  میں متعین فرسٹ سیکریٹری پر جنسی ہراسگی کا عائد کردہ الزام ثابت ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فارن سروس میں گریڈ 18 کے افسر کو الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ملازمت سے برطرف کیے جانے والے افسر پر سفارتخانے کی مقامی ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام تھا۔

معیشت لمبے دورانیے کا لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتی،وزیرخارجہ

ذرائع کے مطابق عائد کردہ الزام کی تحقیقات کی گئیں تو وہ درست ثابت ہوئے جس پر سیکریٹری خارجہ نے مذکورہ افسر کی ملازمت سے برطرفی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔


متعلقہ خبریں