کورونا: روس کی سابق فوجی افسر برطانوی ٹام کے نقش قدم پر۔۔۔

کورونا: روس کی سابق فوجی افسر برطانوی ٹام کے نقش قدم پر۔۔۔

ماسکو: روس کی 97 سالہ سابق خاتون فوجی افسر بھی برطانیہ کے سابق فوجی کے نقش قدم پہ چل پڑی ہیں۔

عمران خان کورونا سے متاثرہ روسی وزیراعظم  کی صحتیابی کیلیے دعاگو

انہوں نے بھی برطانیہ کے سابق فوجی افسر ٹام مور کی طرح کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے لیے فنڈز جمع کرنا شروع کردیے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کی سابق خاتون فوجی افسرزینائیڈا کارنیوا نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکتروں اور طبی عملے کے لیے 27 ہزار ڈالرز کا فنڈ اکھٹا کرلیا ہے۔

برطانیہ کے سابق فوجی کیپٹن ٹام مور بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے کے لیے فنڈز اکھٹے کررہے ہیں۔

کورونا: دنیا،متاثرین کی تعداد 38 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی

روس کی سابق خاتون فوجی افسر نے اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام بھی بھیجا ہے جو دراصل کیپٹن ٹام مور کے لیے ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ٹام مور تم ایک سچے فوجی ہو اور چل پھربھی سکتے ہو لیکن میں چل نہیں سکتی ہوں۔

روس کی سابق خاتون فوجی افسر زینائیڈا کارنیوا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہلے ہم نے فاشزم کے خلاف جنگ لڑی اور اب ہم وائر س کے خلاف لڑیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں صرف ایک دن میں دس ہزار نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ چوتھا دن ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا: ماسکو کے شہریوں کے لیے انتباہ جاری

اعداد و شمار کے مطابق روس میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشت 24 گھنٹوں کے دوران روس میں مزید 86 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد ایک ہزار 537 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں