پی آئی اے کا طیارہ ہالینڈ میں پھنسے پاکستانیوں کو لے آیا

پی آئی اے: 10 لاکھ کورونا ویکسین لانے کا مشن مکمل

اسلام آباد: قومی ائر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ ہالینڈ میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 8834 کے ذریعے 46 مسافر اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے۔ مسافروں کو طیارے میں سماجی فاصلے کے تحت بٹھایا گیا تھا۔

ائرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی ۔ تمام مسافروں کو مختص ہوٹلز کے قرنطینہ منتقل کر کے نمونے حاصل کرلیے گئے۔

کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

اس سے قبل پی آئی اے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو بھی واپس لا چکی ہے۔

قومی ائرلائن (پی آئی اے) امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا پلان بھی بنا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے: دنیا بھر میں ٹکٹوں کی فروخت ممکن ہو گئی

ذرائع کے مطابق امریکی ائرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے لیے سلاٹ مختص کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز 12 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن ڈی سی روانہ ہو گی۔ پی آئی اے بوئنگ ٹرپل 777 طیارہ بغیر مسافروں کے امریکہ جائے گا۔

پی آئی اے کی ایک ماہ میں 12 پروازیں امریکہ کے لیے شیڈول کی گئی ہیں جو واشنگٹن، شکاگو، نیو جرسی کے لیے آپریٹ ہوں گی۔ پی آئی اے نے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی شیڈول سے آگاہ کر دیا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کے لیے اپنی براہ راست پروازیں چلا رہی ہے۔

امریکہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو اجازت دینے کا مراسلہ جاری کر رکھا ہے۔ جس کے مطابق پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے  کے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے۔


متعلقہ خبریں