پلاسٹک کے جدید طبی آلے سے کورونا کی جلد تشخیص ممکن


سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پلاسٹک کے جدید طبی آلے سے کورونا کی جلد تشخیص کی جا سکتی ہے۔

پلاسٹک کے آلے میں ایسے سنسر موجود ہیں جس کو گردن پر لگا کر گلے کی حرکت، سانس لینے، دل دھڑکنے کی شرح اور درجہ حرارت کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آلہ اسی ٹیکنالوجی سے ڈئزائن کیا گیا ہے جس کے ذریعے سپیچ مانیٹرنگ اور فالج کے مریضوں کا علاج کیا جاتا رہا ہے۔

آلے کو گردن پر چوبیس گھنٹے لگائے رکھنے سے اسمارٹ ڈیوائسس کے ذریعے جسم میں کورونا وائرس سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

آلے میں ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعے جلد کی سطح کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جا سکے گی۔

اس کا مقصد اسپتال انتظامیہ کو دور دراز علاقوں میں مقیم مریضوں کو ان کے گھر میں چیک کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

وائرلیس ڈیوائس، جو پلاسٹرکی طرح دکھائی دیتی ہے، گلے کی حرکت کی نگرانی کے لئے گردن کے نیچے سے چپکائی جاتی ہے۔ صارفین اسے سارا دن اپنے گلے کیساتھ چپا سکتے ہیں تاہم دن میں ایک بار چارجنگ کیلئے اتارنے کی ضرورت پڑے گی۔

اس ڈیوائس کو لیپ ٹاپ یا آئی پوڈ کے ساتھ منسلک کر کے ڈیٹا منتقل کیا جاتا ہے اور پھر کوروناوائرس کے متعلق پتا چلایا جاتا ہے۔

یہ آلہ دل کی دھڑکن اور جسم کے درجہ حرارت کی پیمائش کے ذریعے معلومات اکٹھی کرتا ہے اور اسے بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین اسے زیادہ قابل اعتبار قرار دے رہے ہیں کیوں کہ اس میں کوئی مائیکروفون نہیں اور نہ ہی صحت کے متعلق معلومات چوری ہونے کا خطرہ ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں