تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز پر بھارتی ہیکرز کا سائبر حملہ

تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز پر بھارتی ہیکرز کا سائبر حملہ

اسلام آباد: وزارت خارجہ کے تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز پر بھارتی ہیکرز نے سائبر حملہ کیا ہے۔

ادارہ تذویراتی مطالعہ نے بھارتی ہیکرز کی جانب سے کئے جانے والے سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سائبرحملہ، حقارت اور نسلی تعصب پر مبنی ہندوستانی سوچ کا عکاس ہے۔

ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ حملہ ثابت کرتا ہے کہ ہندوستان معقول اور عقلی بات سننے کو تیار نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کورونا وبا کے پھیلاؤ پر ویبنار علمی بحث تھی ۔ جس پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ ہندوستان معقول اور عقلی بات سننے کو تیار نہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہندوستانی حکومت ہندتوا نازی نظریہ کے تحت گمراہ کن پروپیگنڈہ کر رہی ہے ۔ ہندوستان مباحثہ کے بجائے انٹرنیٹ دخل اندازیوں سے پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا ہے۔

ادارہ تذویراتی مطالعہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ہیکرز،  بزدلانہ سائبر دراندازی کر رہے ہیں جس کا انجام ابھینندن جیسا ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں