سوات میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


سوات: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں کورونا وائرس مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت سوات کے مطابق اب تک ضلع بھرمیں 17 افراد کورونا سے انتقال کرچکے ہیں۔

محکمہ صحت سوات کے مطابق ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 564 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 73 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,523 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 38 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 464 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سندھ میں کورونا کے اب تک  8 ہزار 640 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 9 ہزار 77، خیبرپختونخوا 3,712، بلوچستان 1,659، اسلام آباد 521، آزاد کشمیر 76 اورگلگت بلتستان میں 388 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 203 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 157، پنجاب میں 175، بلوچستان 22، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا شکار کوئی بھی مریض لقمہ اجل نہیں بنا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 196  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 44 ہزار 778  ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے 2 ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے، ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی اور تادم تحریر اموات کی تعداد 564 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں