پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف قتل کا مقدمہ درج | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کا مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ ملٹری کریک ڈاوَن جاری ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی اور ماروائے عدالت قتل کی مذمت کرتاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود قابض افواج کی طرف سے کشمیری عوام پر بربریت جاری ہے۔ جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کیا جارہاہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ غیرانسانی سلوک کرتے ہوئے شہدا کی میتیں ان کے ورثا کے حوالےنہیں کی جاتی ہیں۔ بھارتی مظالم کےخلاف ہزاروں کشمیری مرد، خواتین اور بچے سڑکوں پر احتجاج کررہےہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیری عالمی برادری کو بتاتے ہیں کہ وہ غاصبانہ بھارتی قبضہ نہیں مانتے۔ گزشتہ روزسے ایک کشمیری مزاحمت کار کی جعلی مقابلے میں زندگی چھیننے کے بعد انٹرنیٹ کو بند کردیاگیا۔ قابض افواج پرامن مظاہرین پرگولیاں اور چھرے چلارہی ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے 9 ماہ مکمل ہونے پر آن لائن کانفرنس کا انعقاد

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی فوج نے ایک معصوم کشمیری کو شہد اور کئی زخمی کیے۔ بھارتی اقدامات انتہائی قابل مذمت ہیں۔ بھارت طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی خواہشات دباسکتا ہے نہ مزاحمتی تحریک ختم کرسکتاہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر دراندازی کے بھارتی الزامات مسترد کرتا ہے۔ بھارت جھوٹے فلیگ آپریشن کے لیےعذر گھڑ رہاہے۔ بھارت کی طرف سے کسی غیرذمہ دارانہ حرکت کے خطے کے امن کیلئے سنجیدہ خطرات ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے کردارادا کرے۔

اس سے قبل کشمیر انٹرنیشنل، صدائے روس اور یکجہتی کونسل رشیا کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے5 اگست 2019 کو لگائے گئے کرفیواورلاک ڈاؤن اورکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 9 ماہ مکمل  ہونے پر ایک روزہ آن لائن کا نفرنس کا انعقاد  کیا گیا۔

کانفرنس میں پاکستان ،آزادکشمیر اور بیرون ممالک سے لوگوں نے شرکت کی، کشمیر انٹر نیشنل ،صدائے روس اور (کشمیریکجہتی کونسل رشیا)نے ایک اس وقت اس کانفرنس کا انعقاد کیا جب دنیا بھرمیں کشمیر کا مسئلہ کمزور ہو رہا ہے. یہ کانفرنس فیس بک  اور یوٹیوب پر  پاک روس ٹی وی-صدائے روس اورکشمیر انٹرنیشنل  پر لائیو نشر کی گئی جسے ہزاروں افراد نے دیکھا


متعلقہ خبریں