کورونا سے صحت یاب افراد کی سیاستدانوں سے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

بھارت: کورونا بحران، فیصل ایدھی نے مدد کی پیشکش کردی

اسلام آباد: کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد نے سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس میں دست و گریباں ہونے کے بجائے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمرعباس سے گفتگو کرتے ہوئے کورونا وبا سے صحت یاب افراد نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں اکٹھے ہونے کا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آپس میں الزامات کے بجائے وبا کا مقابلہ کریں ورنہ عوام کا بہت نقصان ہوجائے گا۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والے سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ یہ وقت تمام سیاسدتدانون کے لئے ایک پیلٹ فارم پر اکٹھا ہوکر ایک پالیسی بنانے کا ہے نہیں تو بہت نقصان ہوجائے گا۔ اکٹھے ہوکر ایک مہینے کے موثر لاک ڈاون کا اعلان کیا جائے۔

پروگرام میں شامل ایک اور صحت یاب مریض مبشر ستی کا کہنا تھا کہ جب وہ مرض میں مبتلا تھے اور ٹی وی دیکھتے تھے توساسیدانوں کو ایک دوسرے پر الزامات لگاتا دیکھ کر دل جلتا تھا۔

برطانیہ سے کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والے پاکستانی نژاد سردار خالد جاوید نے کہا کہ برطانیہ میں اس وبا سے نمٹنے کے لئے اپوزیشن اور حکومت ایک پیچ پر ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 564 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 73 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,523 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 38 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 464 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سندھ میں کورونا کے اب تک  8 ہزار 640 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 9 ہزار 77، خیبرپختونخوا 3,712، بلوچستان 1,659، اسلام آباد 521، آزاد کشمیر 76 اورگلگت بلتستان میں 388 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 203 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 157، پنجاب میں 175، بلوچستان 22، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا شکار کوئی بھی مریض لقمہ اجل نہیں بنا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 


متعلقہ خبریں