بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 6 شہری شدید زخمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بھارتی فوج نے ایک بار پھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور آزاد کشمیر میں رکھ چکری اور نیزہ پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس سے چھ شہری زخمی ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور توپخانے سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے کرنی دیگوارنار اور مینڈھارگاوَں کے 6 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 3 لڑکیاں اور ایک خاتون بھی شامل ہیں زخمی ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیے گئے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  نے کوہاٹ کا دورہ کیا تھا، جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فوج کی جارحیت، خاتون زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ کو پاک افغان بارڈر پرسیکیورٹی انتظامات سے بھی آگاہ کیاگیا۔ آرمی چیف کو کورونا سے نمٹنےکیلئے پاک فوج کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نےکوروناریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوہاٹ کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےہدایت کی کہ کورونا سے لڑنے کیلئے پاک فوج دوسرے اداروں کی معاونت جاری رکھے۔ مشکل کی اس گھڑی میں کوروناسےمتاثرہ افراد کی امدادجاری رکھی جائے۔

آئی ایس پِی آر کے مطابق آرمی چیف آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔


متعلقہ خبریں