کورونا: احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کرنا ہوگا، معید پیرزادہ


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ اگر ہم احتیاطی تدابیرکو فالوکریں گے تو کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنا آسان ہوگا۔

پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شا زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت اتنی متاثر ہورہی ہے کہ لوگوں کے پاس اب کوئی اورچارہ نہیں ہے۔ دوسرے فیزکی کامیابی کا انحصارایس اوپیز پرعملدرآمد پرہوگا۔

معیدیوسف نے کہا کہ کورونا کیسزکے نمبر کی بنیاد پر صورتحال کے اچھے یا برے ہونے کی بات نہیں ہورہی ہے۔ بحران کنٹرول میں ہے لیکن ہمیں احتیاطی تدابیرپرسختی سےعمل کرناہوگا۔

معاون خصوصی معیدیوسف نے کہا کہ ایک لاکھ 8 ہزار کے قریب لوگ باہرسے واپس آنا چاہتے ہیں۔ باہرسے آنے والوں میں 40 سے 50 فیصد لوگوں کے ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں۔

پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چند نے کہا کہ لوگ کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں۔ اس سے زیادہ دیرملک میں لاک ڈاوَن نہیں رہ سکتا تھا۔

ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے کاروباری پہلے ہی اجازت کے بغیردکانیں کھول رہے ہیں۔لوگ ری ایکشن کے موڈ میں آچکے تھے، مزید لاک ڈاوَن برداشت نہیں کیا جانا تھا۔

ندیم افضل نے کہا کہ دیہاتوں اورچھوٹے شہروں میں لاک ڈاوَن نہیں ہوسکا۔ 99 فیصد فیصلے اتفاق رائے سے ہوئے ہیں۔ قوائدوضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ کیاجائے۔

 


متعلقہ خبریں