کراچی میں درمیانے درجے کی ہیٹ ویو کا امکان


کراچی: محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں درمیانے درجے کی ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں پارہ آج بھی 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فی صد رہنے کا امکان ہے۔

5 مئی کو محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی  جس کے پیش نظر طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں اور تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو ایمرجنسی وارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر، اسلام آباد اور خطۂ پو ٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان بھی  ظاہر کیا گیا تھا۔

بدھ کو سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں 5 ملی میٹر، مالم جبہ میں 03 ملی میٹر، بالاکوٹ  میں 2 ملی میٹر، کالول میں ایک ملی میٹر، چلاس میں ایک ملی میٹر، پنجاب کے علاقے جھنگ میں 5 ملی میٹر، نورپور تھل میں 4 ملی میٹر، قصور میں 3 ملی میٹر، فیصل آباد اور بہاولنگر  میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

بدھ کو سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع جیکب اور دادو میں رہی جہاں کا درجہ46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تربت، شہید بے نظیر آباد اور لسبیلہ میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں