لاہور اورنج لائن منصوبے کا سب سے بڑا سنگ میل عبور کرلیا گیا

لاہوریوں کو مزید انتظار کرنا ہو گا، اورنج لائن ٹرین مزید چند روز نہیں چلے گی

فوٹو: فائل


لاہور: چین کے تعاون سے شروع کیے گئے سب سے بڑے اورنج لائن منصوبے کا سب سے بڑا سنگ میل عبور کرلیا گیا۔

سینکڑوں ٹسٹ رن پر مشمل اورنج لائن کی ٹسٹ اور کمیشنگ کا عمل مکمل جانچ پڑتال کے بعد پاس کردیا گیا

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے اورنج لائن کی ٹسٹنگ اور کمیشنگ مکمل ہونے پر مبارکباد کا ٹویٹ کیا۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اورنج لائن کے کامیاب ٹسٹ رن مکمل ہونے پر تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ اور کمیشنگ مکمل ہونے کے بعد اورنج لائن کو چلانے میں حائل آخری بڑی بھی دور ہوگئی۔

چینی کمپنی سی آر نورینکو نے ٹسٹنگ اور کمیشنگ کا عمل کامیابی سے مکمل کیا

اورنج لائن کا سول ورکس مکمل ہونے کے بعد گزشتہ سال سے ٹرین کو مرحلہ وار چلایا جارہا تھا

ٹرین کو شارٹ اور لانگ ٹریک پر فل سپیڈ کے ساتھ وزن ڈال کر بھی آزمائشی سفر مکمل کیا گیا

اورنج لائن کی ٹسٹنگ اور کمیشنگ مکمل ہونے سے منصوبے کا الیکٹریکل و مکینیکل ورکس مکمل ہوگیا

اورنج لائن کے ای اینڈ ایم ورکس میں گیارہ سسٹم کو ٹسٹنگ کے بعد انٹیگریٹ کردیا گیا

سگنلنگ ، فائر الارم ، سیکیورٹی سسٹم ، ایمرجنسی سسٹم سمیت تمام فکنکشنز کامیاب قرار دے دئے گئے

چینی کمپنی کے انجنئیرز نے اورنج لائن پر کامیابی کے بعد گروپ فوٹو بھی لیا۔

اس سے قبل محکمہ ٹرانسپورٹ  نے اورنج ٹرین کے کرایوں کا پلان تیار کرلیا اور کرایوں کے تعین کیلیے تجاویز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ارسال کردی تھی۔

مزید پڑھیں: لاہور: کورونا وائرس کے سبب اورنج لائن ٹرین کا افتتاح التوا کا شکار ہوگیا

ہم نیوز کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج ٹرین کا کرایہ 30 روپے سے لیکر 50 روپے کے درمیان رکھنے کی تجویز دی تھی۔

ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں کا تعین حکومتی سبسڈی سے مشروط ہوگا۔ اورنج ٹرین کے فلائیٹ فئیر یا سٹریٹ فئیر کا فیصلہ کیبنٹ کریگی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی تجاویز کے مطابقاورنج لائن کیلئے کرائے کے تناسب سے 12 سے 16 ارب روپے سالانہ سبسڈی درکار ہوگی۔


متعلقہ خبریں