خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹے میں مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 221 ہوگئی ہے.

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 371 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 599 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 435 تک پہنچ گئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,764 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 30 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 7  ہزار 530 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سندھ میں کورونا کے اب تک  9،691 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 10 ہزار 33، خیبرپختونخوا 3,956، بلوچستان 1,725، اسلام آباد 558، آزاد کشمیر 78 اورگلگت بلتستان میں 394 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں 176، پنجاب میں 183، بلوچستان 24، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 993  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 57 ہزار 247  ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 39 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے 2 ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے، ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔


متعلقہ خبریں