کورونا: اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد پانچ سو 58 ہو گئی

کورونا: اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد پانچ سو 58 ہو گئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کوروانا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد پانچ سو 58 ہے۔

کورونا: پاکستان میں 599 افراد جاں بحق،26،435 متاثر

ہم نیوز کے مطابق یہ بات ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کورونا مریضوں کے حوالے سے صورتحال پر مبنی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے مشتبہ افراد کی تعداد دو ہزار 99 ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں کل چار کورونا مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت اسلام آباد کے 72 شہریوں نے مہلک وبا کو شکست دی ہے۔

جوڑوں کے درد کی دوا کورونا کے علاج میں مددگار، امریکی ڈاکٹر کا دعویٰ

ڈی سی اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق شہر کے سیکٹر آئی ٹین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے جب کہ ترلائی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں 39 اور کوہی بھیر میں 34 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سیکٹر جی 6 کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے حوالے سے پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیکٹر جی 8 میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سیکٹر جی 11 میں 25 اور جی 13 سے 20 کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکٹر آئی 8 میں 20  اور شہزاد ٹاؤن میں 19 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

حمزہ شفقات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہر میں کل سات ہزار 480 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

حکومت بیرون ملک سے آنیوالوں پر چار ارب خرچ نہیں کرسکتی، ڈی سی

ہم نیوز کے مطابق ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے واضح کیا ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھ کر ہی کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بلاضرورت گھروں سے نکلنے سے اجتناب برتیں۔


متعلقہ خبریں