قائد اعظم یونیورسٹی: آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

دنیا کی بہترین جامعات: 16 پاکستانی یونیورسٹیز بھی شامل

اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی نے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی 500 بہترین جامعات میں شامل

ہم نیوز کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے اساتذہ اور طلبہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ قائد اعظم یونیوسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آن لائن کلاسز یکم جون سے شروع ہوں گی اور اگست تک جاری رکھی جائیں گی۔

قائداعظم یونیورسٹی، ہاسٹلز سےبے دخلی آپریشن کے خلاف احتجاج

ذرائع کے مطابق اساتذہ کو انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے پر آمادہ کریں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اساتذہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے طلبہ جن کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے انہیں اس بات پہ آمادہ کریں کہ وہ اپنے سمسٹرز کو فریز کرالیں۔

قائد اعظم یونیورسٹی چار مئی کو کھولنے کا فیصلہ

قائد اعظم یونیورسٹی کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ تاحال امتحانات لینے یا منسوخ کرنے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔


متعلقہ خبریں