کورونا: کویت میں 20 روزہ کرفیو کے نفاذ کا اعلان

کورونا: کویت میں 20 روزہ کرفیو کے نفاذ کا اعلان

کویت: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر حکومت نے ملک میں 20 روزہ مکمل کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت:کورونا کے پھیلاؤ کی مزید تحقیات کا مطالبہ

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کویتی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ دس مئی کی شام چار بجے سے 30 مئی تک ملک میں مکمل کرفیو ہو گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر اطلاعات نے اس ضمن میں واضح کیا ہے کہ کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کویت کے وزیر اطلاعات نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ گھروں پہ رہیں تاکہ وائرس کے پھیلنے کے امکانات کم سے کم ہوں۔

کورونا: دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 39 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کرفیو سے متعلق مزید اعلانات جلد کیے جائیں گے۔

کویت میں کورونا وائرس سےاب تک سات ہزار208 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 47 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔

کویت نے 20 اپریل سے ملک بھر میں 16 گھنٹے کے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی: احتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

اس دورانیے میں اضافہ بھی کیا گیا تھا تاہم اس دوران شام میں چار بجے سے شب آٹھ بجے تک کے درمیانی عرصے میں کچھ محکموں و اداروں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں