کورونا: امریکی نائب صدر کی پریس سیکریٹری نشانہ بن گئیں

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکہ کے نائب صدر کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

کورونا: نائب امریکی صدر نے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دیں

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کیٹی ملر کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کہا ہے کہ کیٹی ملر بہت اچھی خاتون ہیں اوران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

امریکہ: کورونا مریضوں کے لیے دوا تجویز

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کیٹی ملر کی مجھ سے ملاقات نہیں ہوئی ہے لیکن وہ نائب امریکی صدر مائیک پنس سے ملتی رہی ہیں۔

نائب امریکی صدر مائیک پنس گزشتہ دنوں اس وقت عالمی اور امریکی ذرائع ابلاغ میں شدید تنقید کا نشانہ بنے تھے جب وہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے لیکن انہوں نے تمام احتیاطی تدابیر بالائے طاق رکھی ہوئی تھیں۔

فلسطینی نژاد امیش، ٹرمپ اور بائیڈن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟

مائیک پنس نے نہ تو کوئی ماسک پہنا ہوا تھا اور نہ ہی دیگر حفاظتی و احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا تھا۔ امریکی اور عالمی ذرائع ابلاغ نے اس حوالے سے مائیک پنس پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔


متعلقہ خبریں