کورونا: چین کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: چین کے طبی ماہرین کی ایک اور ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ سات رکنی ٹیم کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں پاکستن کے ڈاکٹروں کی مدد کرے گی اور انہیں رہنمائی بھی فراہم کرے گی۔

کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والا چینی پروفیسر امریکہ میں قتل

ہم نیوز کے مطابق چین کے شہر شنگھائی سے پاکستان پہنچنے والی چین کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طبی معائنہ کیا گیا اور ان کی اسکریننگ بھی ہوئی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق چین کے طبی ماہرین کو قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد اسلام آباد میں مختص کیے جانے والے ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں مہارت رکھنے والے چینی ڈاکٹروں کی ایک اور ٹیم اس سے قبل 24 اپریل کو اسلام آباد پہنچی تھی۔

طبی ساز و سامان کے ہمراہ پاکستان پہنچنے والی ٹیم کی قیادت میجر جنرل ہوانگ کونگژن کر رہے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ دو جہازوں میں پاکستان پہنچنے والی چین کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا استقبال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کیا تھا۔

کورونا وائرس کے معاملےچین اور امریکہ کے درمیان جنگ کا خدشہ، رپورٹ

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا تھا کہ چینی ڈاکٹروں کی ٹیم دو ماہ تک پاکستان میں قیام کرے گی۔


متعلقہ خبریں