جرمنی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

جرمنی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جرمنی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لے کرقومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پی آئی اے کا طیارہ ہالینڈ میں پھنسے پاکستانیوں کو لے آیا

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے -8750 فرینکفرٹ سے 64 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ قواعد و ضوابط کے مطابق وطن پہنچنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی گئی اور طبی جانچ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت صحت کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہ متعین خصوصی ٹیموں کے اراکین نے تمام مسافروں کو طبی جانچ کے بعد مختص ہوٹلوں میں منتقل کردیا ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ہوٹلوں میں مسافروں کے پہنچنے کے بعد سب کے سیمپل لیے گئے تاکہ انہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری کو بھیجا جا سکے۔

افریقہ میں پھنسے پاکستانی شہریوں کیلئے خوشخبری

قواعد و ضوابط کے مطابق جن مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آئیں گی انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن جن مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئیں گی انہیں علاج معالجے کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا جائے گا۔

28 اپریل کو ابوظہبی میں پھنسے ہوئے 209 پاکستانیوں کو لے کر خصوصی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھی جس کے بعد تمام مسافروں کی اسکریننگ ہوئی تھی اور طبی جانچ کے بعد انہیں مختص قرنطینہ سینٹرز میں بھیج دیا گیا تھا۔

ابوظہبی سے وطن پہنچنے والے پاکستانیوں کی جب ٹیسٹ رپورٹس سامنے آئیں تو وہ اس لحاظ سے انتہائی حیران کن تھیں کہ 104 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

کورونا کے دوران افریقہ میں ملیریا سے دگنی اموات کا خدشہ ہے، ڈبلیو ایچ او

حکام نے رپورٹس کے بعد جن مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے انہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں بھیج دیا جب کہ جن مسافروں کی رپورٹ منفی آئی انہیں قواعد کے مطابق گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔


متعلقہ خبریں