ٹائیگرفورس میں رجسٹرڈ نوجوان بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں ،عثمان ڈار


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگرفورس میں رجسٹرڈ نوجوان بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 15 ہزار کے قریب نوجوان ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ کیے ہیں جبکہ پاکستان سٹیزن پورٹل سے نوجوانوں کو پیغام دیئے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خدمات سرانجام دینے والے نوجوانوں کو وزیراعظم کی طرف سے سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔

ٹائیگر فورس کل سے پورے ملک میں نظر آئے گی، عثمان ڈار

انہوں نے بتایا کہ سندھ کے ایک لاکھ 54 ہزار نوجوانوں کو بھی ذمہ داریاں دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس میں 15 ہزار کے قریب ہیلتھ ورکرز ہیں جبکہ 800 کے قریب ڈاکٹرز کو ٹیلی ہیلتھ میں ایڈجسٹ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس قائم کی تھی جس میں اب تک لاکھوں نوجوان رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ملک کی رضا کار فورس ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس وبا سے لڑنے کے لیے مشکل حالات میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کرے گی۔

ٹائیگر فورس کےنام پر ایشو نہیں بنانا چاہیے، گورنر پنجاب

وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کا اعلان کیا تھا جو مشکلات میں گھرے عوام الناس کی مدد کا فریضہ سر انجام دے گی۔

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں