ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے بیٹے کا انوکھا نام


لندن: ٹیکنالوجی کے میدان کا معروف نام و ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کے ہاں رواں ہفتے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 48 سالہ الیون مسک نے اپنے بیٹے کو انوکھا نام دے کر سوشل میڈیا پر اس کی تصویر شیئر کر دی۔

ٹیسلا کے بانی نے اپنے بیٹے کو “X Æ A-12 Musk”  کا نام دیا ہے جس نے سوشل میڈیا کے صارفین کو شش و پنج میں مبتلا کر رکھا ہے۔


ایلن مسک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بچہ اور اس کی والدہ دونوں ٹھیک ہیں، جس پر ایک صارف نے ان سے بچے کا نام معلوم کیا۔

بہت جلد انسان اور مشینوں کا انضمام ہوگا

انہوں نے جواباً اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ میرے بیٹے کا نام  ’X Æ A-12‘ یعنی ایکس ایش اے مائنس 12 ہے۔

دوسری جانب صارفین اس عجیب و غریب نام کو پکارنے کے حوالے سے بھی کافی شش و پنج، کا شکار ہیں۔

لوگوں کی حیرانی ختم کرنےکے لیے بچے کی والد نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کے نام کی وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے تاہم لوگ اس سے مطمئن دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں